
رئیل می موبائل کمپنی کی جانب سے ایک ذیلی کمپنی کے اشتراک سے 2 موبائل فون ڈیزو اسٹار 300 اور ڈیزو اسٹار 500 متعارف کرائے گئے ہیں۔
یہ رئیل می کے پہلے فیچر فونز ہیں جن میں اسمارٹ ٹچ اسکرین موجود نہیں بلکہ کی پیڈ دیا گیا ہے۔
ڈیزو اسٹار 300 میں 1.77 انچ کا ڈسپلےموجود ہے جبکہ 2550 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
کمپنی نے بیٹری لائف تو نہیں بتائی مگر اتنی طاقت کی بیٹری آسانی سے 2 سے 3 دن چل سکے گی۔
فون کے بیک پر 0.3 میگا پکسل کا ایک کیمرا بھی موجود ہے جو چوکور سیٹ اپ میں دیا گیا ہے۔
ڈیزو اسٹار 500 میں 2.88 انچ اسکرین اور 1900 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
اس کے یبک پر چوکور کی بجائے گول سیٹ اپ میں کیمرا موجود ہے۔
یہ فونز سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لئے پیش کیے جارہے ہیں، جبکہ دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News