Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوڈشیدنگ سے بچنے کے لئے گھروں میں سولر سسٹم لگوائیں

Now Reading:

لوڈشیدنگ سے بچنے کے لئے گھروں میں سولر سسٹم لگوائیں
سولر سسٹم

ہر سال گرمی کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس کی ادائیگی ہر شخص کے لئے ممکن نہیں ہے۔

 مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے  بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ بجلی کا کوئی متبادل ڈھونڈ لیں۔

چونکہ ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کرلی ہے اور بجلی کا متبادل دھونڈنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے جس کے استعمال سے ہم شمسی قوت سے بجلی کی پیداوار کو ممکن بنا سکتے ہیں اور گھروں میں برقی بجلی کے بجائے شمسی توانائی سے بنائی گئی بجلی استعمال کرسکتے ہیں۔

شمسی بجلی کی پیداوار اور اس کو استعمال کرنا نہایت آسان اور مفید ہے کیونکہ اس سے بجلی کے بلوں میں کمی آتی ہے اور اس سے لوڈشیدنگ سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

 اس سولر پینل کو گھر میں نسب کرنے کے لئے ایک خالی چھت اور کچھ پیسے درکار ہوتے ہیں۔

Advertisement

کوئی بھی اچھا سولرپینل سسٹم تقریبا 25 سال تک چل جاتا ہے۔اس سسٹم میں فی کلو واٹ کی لاگت 85 ہزار سے 90 ہزار روپے تک ہوتی ہے۔

اگر آپ 10 کلوواٹ کا سسٹم لگانے کا سوچ رہے ہیں تو آن گرڈ سسٹم کی لاگت تقریبا 9 لاکھ روپے تک آسکتی ہے۔

اگر آپ ہائیبرڈ سسٹم لگوانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تواس میں بیٹریاں شامل کرکے2 لاکھ سے 3 لاکھ کا اضافہ ہوجائےگا۔

دو اقسام کے سولر سسٹم ہوتے ہیں جن کو آن گرڈ اور ہائیبرڈ کہاجاتاہے۔

آن گرڈ سسٹم:

آن گرڈ سسٹم میں بجلی کے نظام سے منسلک رہتے ہیں اور دن کی روشنی میں اس بجلی سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

جو بجلی آپ پیدا کررہے ہیں وہ اس بجلی سے زیادہ ہے جو آپ استعمال کررہے ہیں تو اضافی بجلی واپسی گرڈ کو بھیج دی جاتی ہے۔

اس بجلی کا حساب رکھنے کےلیے میٹر نصب کیا جاتا ہے۔

ہائیبرڈ سسٹم:

اس نظام میں بیٹریوں کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں بیک اپ کی سہولت مل سکے۔

خیال رہے کہ سولر پینل لگنے میں 10 روز لگتے ہیں، اس میں وائرنگ اور کنکشن کا مکمل نظام شامل ہے۔ تاہم نیٹ میٹرنگ میٹر کی تنصیب میں 5 ماہ لگ جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر