Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل کو تیزی سے چارج کرنے کی چند آسان ٹپس

Now Reading:

موبائل کو تیزی سے چارج کرنے کی چند آسان ٹپس

آج کل اسمارٹ فون ہر ایک کی ضرورت ہے اور شاید ہر وقت کی ضرورت بھی ہے اسی لئے اسے ہر وقت چارج رکھنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔

ہر وقت چارج رکھنے کے لئے کچھ لوگ اپنے ساتھ چارجر لے کر گھومتے ہیں اور کچھ لوگ پاور بینک کا استعمال کرتے ہیں ۔

لیکن اس کے باوجود بھی آپ کا موبائل جلدی اور پورا چارج نہیں ہوتا ہے تو ان چند ٹپس کو آزما کر دیکھیں، کیا ان میں سے کوئی آپ کے کام آجائے۔

1۔ چارجنگ سوکٹ کی صفائی :

Advertisement

اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ چارجنگ کے سوکٹ میں کچرا جمع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چارجر کے کام کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوجاتی ہے اور آپ کا موبائل دیر سے چارج ہوتا ہے۔

لٰہذا اسکی صفائی کے لئے کسی تیز دھار والی چیز کے بجائے کپڑے کا استعمال کریں تاکہ موبائل کا اندرونی حصہ خراب نا ہوسکے۔

2۔ وائر لیس چارجر کے استعمال سے گریز کریں:

وائر لیس چارجر یعنی بغیر تار والے چارجرز مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو عام طور پر اسٹینڈ نما ہوتے ہیں جن پر موبائل رکھ کر چارج کیا جاتا ہے۔

Advertisement

یہ چارجر اتنے اچھے ثابت نہیں ہوتے کیونکہ ان سے نکلنے والی توانائی گرمی کی صورت ہر طرف نکل جاتی ہے جبکہ تار والے چارجرز میں توانائی براہِ راست موبائل میں داخل کی جاتی ہے اس لئے وہ جلدی چارج ہوتے ہیں۔

3۔ موبائل کو گرم نہ ہونے دیں:

موبائل فون تھرمل کنٹرول سسٹم رکھتے ہیں جو ان کا درجہ حرارت کو کنٹرول میں رکھتا ہے لیکن اسکا ایک نقصان یہ ہوتا ہے کہ اگر آپ نے فون کسی گرم جگہ پر رکھا ہے تو یہ سسٹم فون کا درجہ حرارت قابو کرنے میں مذید محنت کرے گا اور اس طرح چارج جلدی ختم ہوجائے گا اس لئے فون کو بہت زیادہ گرم جگہ یا دھوپ یں نا رکھیں۔

4۔ ایپلیکیشنز کو بند رکھیں:

کوشش کریں ہر ایپ کو استعمال کے بعد فوری بند کرنا اپنی عادت بنالیں تاکہ فون دیر تک چارج رہے۔

Advertisement

[amazonad categoryElectronics”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر