
چینی کمپنی شیاؤمی نے دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کی دوسری بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
اس حوالے سے اسمارٹ فونز کمپنیوں پر تجزیہ کرنے والی کمپنی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کے دوران سام سنگ اسمارٹ فونز فروحت کرنے والی پہلی کمپنی رہی ہے جبکہ چینی کمپنی شیاؤمی کا دوسرا نمبر رہا ہے۔
شیاؤمی کمپنی پہلی بار اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کا مارکیٹ شیئر 17 فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں اس کے فونز کی فروخت میں 83 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بار شیاؤمی نے ایپل سے آگے نکلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور چین سے باہر اس کا کاروبار بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیاؤمی کی جانب سے زیادہ تر مڈرینج فونز پر توجہ دی جاتی ہے۔
اوپو اور ویوو اس فہرست میں 10، 10 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے، اپریل سے جون 2021 کے دوران دونوں کے فونز کی فروخت میں بالترتیب 28 اور 27 فیصد اضافہ ہوا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News