Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ کتنے میگا پکسل والا کمیرا فون تیار کررہا ہے؟

Now Reading:

سام سنگ کتنے میگا پکسل والا کمیرا فون تیار کررہا ہے؟
سام سنگ 200 میگا پکسل کمیرا فون

سام سنگ کمپنی کی جانب سے 200 میگا پکسل کمیرا سنسر پر کام کیا جارہا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے اگست میں نئے فولڈ ایبل فونز گلیکسی زی فولڈ 3 اور گلیکسی زی فلپ 3 پیش کیے جائیں گے۔

ان میں سے گلیکسی زی فولڈ 3 سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے گیکسی ایس 22 سیریز کو فراموش نہیں کیا گیا جس کے فونز جنوری یا فروری 2022 میں متعارف کرائے جائیں گے۔

 گلیکسی ایس 22 سیریز میں 200 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا جو اولمپیاس سے سرٹیفائیڈ ہوگا، جبکہ ساتھ میں 4 مزید کیمرے بھی ہوں گے۔

Advertisement

آسان الفاظ میں اس فون میں بیک پر 5 کیمرے ہوں گے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق ایس 22 میں 6.06 انچ کا ڈسپلے ہوگا جبکہ گللیکسی ایس 22 پلس میں 6.5 سے 6.6 انچ جبکہ ایس 22 الٹرا میں 6.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔

اسی طرح الٹرا ماڈل کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کے لیے ایل ٹی پی او ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی۔

موجودہ گلیکسی ایس 21 الٹرا میں انفٹنی او اسکرین ایچ ڈی آر 10 پلس سرٹیفائیڈ اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے، تاہم ایس 22 سیریز میں کم ریفریش ریٹ کو استعمال کیے جانے کا امکان ہے تاکہ توانائی کا استعمال کم کیا جاسکے۔

[amazonad category=”Auto”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر