کمپیوٹر، سسٹمز اور لیپ ٹاپ میں وائرس آجانا کوئی نہئی بات نہیں ہے اور یہ کوئی پریشانی کی بات بھی نہیں ہوتی ہے۔
اس حوالے سے پریشانی اس وجہ سے بھی نہیں ہوتی ہے کیونکہ ان مارکیٹ میں وائرس کی نوعیت کے حساب سے اینٹی وائرسز استعمال کر کے ان وائرس کو ناکارہ بنادیا جاتا ہے۔
لیکن حال ہی میں یہ معلوم ہوا ہے کہ چینی فنکار کی جانب سے تیار کردہ دو ہزار آٹھ کا ایسا لیپ ٹاپ بارہ لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو تاریخ کے چھ خوفناک اور طاقتور ترین کمپیوٹر وائرسوں سے تباہ ہوا تھا۔
دی پی ریزسٹینس آف چاؤس نامی یہ لیپ ٹاپ سام سنگ کمپنی نے سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں ونڈوز ایکس پی نصب ہے، یہ دنیا کے مشہور ترین وائرس سے متاثر ہوا جن میں آئی لو یو، مائی ڈوم، سو بِگ، وانا کرائے، ڈارک ٹیکیولا اور بلیک انرجی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آن لائن پھیلنے والے یہ تمام وائرس دنیا کے لیے شدید تباہ کن وائرس ثابت ہوئے اور اس وقت پچانوے ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی مناسبت سےسائبرسیکیورٹی کے ماہرین انہیں تباہ کن کمپیوٹروائرس قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
