
آئی فون کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبرسامنے آ گئی ہے جس کے مطابق آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز اب جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی فون 13 کے 7 نئے ماڈلز اور ان کے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لئے گئے ہیں۔
آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے 4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔
دوسری جانب لیک شدہ رپورٹس میں انکشافات کئے گئے ہیں کہ آئی فون 13 میں سیٹیلائٹ کنکٹیوِٹی ہونے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
اس سے مراد یہ ہے کہ سگنلز نہ ہونے کے باوجود یہ فون میسیجز اور کالز کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔
آئی فون 13 اپنے مخصوص کویلکم X60 بیس بینڈ چپ کی بدولت زمین کے زیریں مدار میں گردش کرنے والے سیٹیلائٹس سے منسلک ہو سکتا ہے۔
ویسے تو یہ سیٹیلائٹس ایلون مسک کی مشہور اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن یہی واحد ادارہ نہیں جو سیٹیلائٹ انٹرنیٹ میں کام کر رہا ہے۔
آئی فون 13 میں پانی، دھول اور گندگی سے بچنے کی صلاحیت بھی موجود ہوگی۔ خیال رہے کہ
قیمتوں کے بارے میں حتمی طور پر ایپل کے اعلان تک کچھ کہنا مشکل ہے، مگر مختلف رپورٹس سے کسی حد تک اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
لیکس کے مطابق آئی فون 13 کی قیمت آئی فون 12 کے برابر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News