Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا اینڈرائیڈ فون جو فلموں کی شوٹنگ میں مدد کرسکتا ہے

Now Reading:

ایسا اینڈرائیڈ فون جو فلموں کی شوٹنگ میں مدد کرسکتا ہے

آنر میجک 3 نامی یہ فون اپنے کیمرا سیٹ اپ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گا کیونکہ اس میں موجود کیمرا سیٹ اپ کی مدد سے فلم کی شوٹنگ کو بھی یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

آنر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آنر میجک 3 میں ایسا کیمرا ہوگا جو موویز کو ریکارڈ کرسکے گا اور اس مقصد کے لیے کمپنی نے آئی میکس ان ہانسڈ سے شراکت داری کی ہے۔

اب تک آئی میکس ان ہانسڈ صرف ٹی ویز، پراجیکٹرز اور اے وی آرز تک محدود ہے، یہ فارمیٹ 4K ایچ ڈی آر مواد ڈی ٹی ایس آڈیو کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس ڈسپلے پر پلے کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اب آنر میجک 3 پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں یہ منفرد ویڈیو تجربہ صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔

فون تو 12 اگست کو متعارف ہوگا اور قیمت بھی جب ہی معلوم ہوگی مگر چین میں اب تک پری آرڈر میں اس کے 5 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت بھی ہوچکے ہیں

Advertisement

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فون 2 ورژنز میجک 3 اور میجک 3 پرو کی شکل میں دستیاب ہوگا۔

دونوں فونز میں 6.76 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جن پر پینچ ہول ڈیزائن میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ موجود ہوگا۔

فون کے بیک پر مووی ریل کے ڈیزائن میں 5 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

آنر میجک 3 سیریز کے فونز اس کمپنی کے اولین فونز ہیں جن کے بیک پر 5 کیمرے موجود ہوں گے۔

فونز کے اندر پر ممکنہ طور پر اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہوگا۔

آنر کے سی ای او نے بتایا کہ فون میں متعدد اے آئی ٹیکنالوجیز کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ ٹیکنالوجیز کمیونیکشنز، بیٹری لائف، امیجنگ، پرائیویسی اور دیگر شعبوں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر