موبائل چارج کرتے ہوئے بیٹری پھٹ جانے کے واقعات عام ہیں جو کہ اینڈرائیڈ سمیت آئی فون صارفین کے ساتھ بھی پیش آچکے ہیں۔
یہ واقعات کبھی بھی کسی بھی موبائل میں اور کسی بھی لمحے رونما ہوسکتے ہیں اور اس سے بچنے کے لئے آئی فون کمپنی کی جانب سے ایک اہم اعلان کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون کے پھٹنے کی وجہ صارفین کی طرف سے بیٹری ری چارج کرتے ہوئے کی جانے والی کچھ غلطیاں ہیں لیکن اگر ان غلطیوں سے بچا جائے تو نہ صرف آئی فون کے پھٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا بلکہ اس کی بیٹری لائف بھی بہت اچھی رہتی ہے۔
1۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون صارفین تھرڈ پارٹی چارجر استعمال کرنے سے گریز کریں ۔
2۔ رات کو سوتے ہوئے آئی فون کی بیٹری ری چارج کرتے ہیں تو فون کو بستر سے دور رکھیں اور یقینی بنائیں کہ یہ سوتے ہوئے اپنے کے نیچے نہ آئے اور نہ ہی اسے تکیے کے نیچے رکھیں۔
3۔ جب آپ کا فون چارجنگ پر ہو تو نہ اسے کسی نمی والی جگہ پر رکھیں اور نہ ہی ایسی جگہ پر رکھیں جہاں پانی کے چھینٹے پڑسکتے ہوں۔
4۔ بیٹری کی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے ہمیشہ آپٹمائزڈ چارجنگ کو ترجیح دیں
5۔ اگر آپ کے آئی فون کی بیٹری ہیلتھ 80فیصد تک آ گئی ہے تو آپ کو بیٹری فوری تبدیل کر لینی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
