Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی فون 13 کی چارجنگ اسپیڈ کیا ہوگی؟ کمپنی کا اہم اعلان

Now Reading:

آئی فون 13 کی چارجنگ اسپیڈ کیا ہوگی؟ کمپنی کا اہم اعلان

آئی فون کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبرسامنے آ گئی ہے جس کے مطابق آئی فون 13 کے سات نئے ماڈلز اب جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے دستیاب ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی فون 13 کے 7 نئے ماڈلز اور ان کے ماڈل نمبرز رجسٹر کرا لئے گئے ہیں۔

آئی فونز 13 کے ماڈلز میں آئی فون 13، آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو اور آئی فون پرو میکس شامل ہیں۔

 اگر بات کی جائے آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے تو اطلاعات یہ ہیں کہ اس کا ڈیزائن کافی منفرد ہوگا۔

آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے  4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی  فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔

Advertisement

اسکے علاوہ اگر آئی فون 13 کی  بیٹری چارجنگ اسپیڈ کے متعلق بات کی جائے تو اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات یہ ہیں کہ آئی فون 13 کی چارجنگ 25 واٹ کی شرح سے ہوگی اور توقع ہے کہ نیا چارجنگ ریٹ میگ سیف وائرلیس چارجر کو سپورٹ کرے گا۔

آئی فون 13 میں پانی، دھول اور گندگی سے بچنے کی صلاحیت بھی موجود  ہوگی۔ 

 قیمتوں کے بارے میں حتمی طور پر ایپل کے اعلان تک کچھ کہنا مشکل ہے، مگر مختلف رپورٹس سے کسی حد تک اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 لیکس کے مطابق آئی فون 13 کی قیمت آئی فون 12 کے برابر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

یعنی آئی فون 13 کا بیسک ماڈل 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر