
گھروں میں پالتو جانور رکھنا ہر عام و خاص کا شوق ہوتا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے گھر میں ہوتے ہوئے انسان کبھی اکیلا پن محسوس نہیں کرتا ہے۔
پالتو جانوروں کی لسٹ میں سرفہرست بلی اور اسکے بعد طوطوں اور کتوں کا شمار ہوتا ہے جبکہ اس کے علاوہ اور بھی جانوروں کو لوگ پالتو بنانے کا شوق رکھتے ہیں جس میں بندر، ریچھ اور بھالو شامل ہیں۔
موڈ کا بدلنا ایک قدرتی عمل ہے جو کہ انسانوں میں بھی ہوتا ہے اور جانوروں میں بھی ہوتا ہے لیکن جانور اپنے احساسات کو بیان نہیں کر سکتے ہیں۔
آج ہم اس آرٹیکل میں پالتو بلی کے موڈ تبدیل ہونے کے حوالے سے پڑھیں گے جس میں ہم ایک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے بتایا جائیگا۔
ماہرین کی کاوشوں کے نتیجے میں ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس سے یہ معلوم ہوجائیگا کہ آپکی بلی کس کیفیت کا شکار ہے۔
ایپ سے اس کی ایک تصویر لیجئے اور فوری طور پر بلی کا اندرونی احوال جانیئے اسکے علاوہ آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آپ کی بلی کسی تکلیف میں تو مبتلا نہیں ہے ۔
اس پیمانے کو ایف جی ایس کا نام دیا گیا ہے جبکہ یہ ایپ کینیڈا کی مشہور کمپنی سِلویسٹر اے آئی نے تیار کی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News