Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ نے زبردست فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا؛ صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Now Reading:

واٹس ایپ نے زبردست فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا؛ صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
موبائل اسپیس

واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین اور ان کی سہولیات کے لئے 2 نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔

Advertisement

اس حوالے سے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں صارفین بالکل اُسی طرح کسی بھی پیغام پر ایموجی بنا کر بھیج سکیں گے جیسا وہ فیس بک میسنجر یا ٹائم لائن پر آنے والے تبصروں پر کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی نے ملٹی ڈیوائس 2.0 فیچر کا دائرہ مزید وسیع کردیا، جس کے تحت مستقبل میں صارفین آئی پیڈ پر بھی بیک وقت اکاؤنٹ لاگ ان کرسکیں گے تاہم پہلے مرحلے میں یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگی۔

Advertisement

علاوہ ازیں  ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔

اس حوالے سے ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ہی فیچر پر کام نہیں کررہا ہے اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو جذبات کے اظہار کے لیے مختلف آپشن فراہم کرتا ہے، اسٹینڈرڈز ، تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ فیچر کے علاو واٹس صارفین کے لیے اسٹیکرز ، GIFs اور ڈوڈل بھی شیئرنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ یہی نہیں واٹس ایپ اپنے صارفین کو مختصر ویڈیوز کو GIFs میں تبدیل کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر