Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف؛ اس کی قیمت کتنی ہوگی؟

Now Reading:

دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف؛ اس کی قیمت کتنی ہوگی؟

جرمن کمپنی کی جانب سے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نائٹرو فون 1 کے نام سے متعارف کرایا جائیگا۔

جس میں سیکیورٹی، پرائیویسی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ہارڈویئر کا امتزاج کیا گیا ہے۔

دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون نائٹرو فون 1  کی قیمت 630 یورو تک  رکھے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

اس اسمارٹ فون میں موجودہ فیچرز کے حوالے سے رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ :

1۔ اس فون میں گرافین او ایس آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے جس نے اسے دنیا کا محفوظ ترین اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بنادیا ہے۔

2۔ گرافین او ایس ایسا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم ہے جو پروفیشنلز کے لیے او ایس ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کی مدد سے فون کو گوگل کے بغیر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

3۔ ویریفائیڈ بوٹ سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کو موڈیفائیڈ نہیں کیا جاسکے، ایک آٹومیٹک کل سوئچ اور پن لے آؤٹ اسکریمبلنگ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

4۔ فون میں کلاؤڈ یا گوگل پے سروسز بائی ڈیفالٹ موجود نہیں اور ضرورت پڑنے پر صارف کو اوریجنل گوگل پلے سروسز کو انسٹال کرنا ہوگا۔

5۔ اس فون میں 5.81 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے۔

Advertisement

6۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ بیک پر 12.2 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

خیال رہے کہ اس فون کو عام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا بلکہ یہ صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر اس خریدا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر