Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے

Now Reading:

ٹک ٹاک صارفین کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے

دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے ایک ارب صارفین مکمل کرلیئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹک ٹاک کو استعمال کرنے والوں کی ماہانہ تعداد  ایک ارب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر نئے لوگ اس لیے آتے ہیں کہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں۔

Advertisement

ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔

 انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال (2020) ہونے والے ایک عالمی سروے کے مطابق ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈنگ کے مقابلے میں فیس بک سے بہت آگے نکل چکا تھا۔

ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو دنیا بھر میں ایک ارب جبکہ صرف امریکہ میں ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب مجموعی طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایپ ہے، یوٹیوب کے ماہانہ صارفین دو ارب سے زائد ہیں جبکہ ٹک ٹاک کے تقریباً 700 ملین ماہانہ صارفین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر