Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ کا سستا ترین فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟

Now Reading:

سام سنگ کا سستا ترین فلیگ شپ فون کیسا ہوگا؟

سام سنگ اپنی فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کا ایک نیا اور سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیار ہے۔

کمپنی کی جانب سے بھی اس فون کے آفیشل پوسٹرز کو جاری کیا جاچکا ہے اور اب ایک لیک میں یوزر مینوئل میں موجود تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

لیکس کے مطابق فون میں فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا جبکہ ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس خصوصیات کا حامل بھی ہوگا۔

فون کا ڈیزائن گلیکسی ایس 21 سے ملتا جلتا ہوگا اور ریفریش ریٹ بھی وہی ہوگا۔

اس کے علاوہ وائرلیس ڈیکس اور سام سنگ پے کے ساتھ ساتھ ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

ڈیوائس میں اسنیپ ڈراگون 888 اور ایکسینوس 2100 پراسیسرز (مخصوص مارکیٹس میں) دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔

اسٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی جائے گی۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی مگر فون کے ساتھ چارجر نہیں ہوگا جبکہ ہیڈفون جیک بھی نہیں دیا جائے گا۔

فون کے بیک پر 3 جبکہ فرنٹ پر ایک کیمرا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر