Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ غلطی جس کے بعد یوٹیوب آپ کا چینل ڈیلیٹ کردے گا

Now Reading:

وہ غلطی جس کے بعد یوٹیوب آپ کا چینل ڈیلیٹ کردے گا

یوٹیوب کی جانب سے تمام صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ  ہر قسم کی ویکسینز کے اثرات کے خلاف گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اپنے تمام صارفین کو مطلع کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی ویکسین خاص طور پر کورونا ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن مواد دکھانے یا اس کے اثرات بتانے کے حوالے سے جاری کئے جانے مواد پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ویکسین پالیسیوں، نئے ویکسین ٹرائلز اور ماضی میں ویکسینز کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

قبل ازیں کووڈ 19 کے حوالے سے خطرناک اور غیر تصدیق شدہ مواد  پر مبنی ویڈیوز کو یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے ڈیلیٹ کردی گئیں تھیں۔

رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے کووڈ 19 سے متعلق بہت زیادہ خطرناک گمراہ کن مواد پر مبنی تقریباً 10 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

Advertisement

اس حوالے سے یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے بتایا ہے کہ جعلی اور گمراہ کن مواد اب معمولی سطح سے مین اسٹریم تک پہنچ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فیس  بک کی جانب سے دنیا بھر میں 65 فیس بک اور فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر 243 اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے لوگوں کے اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں جو تصدیق کے بغیر کورونا وائرس کے حوالے سے خبریں شیئر کیا کرتے تھے۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے خبردار کیا ہے کہ یہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے وارننگ ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تحقیق کے بعد ہی کچھ شیئر کریں۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے  حوالے سے غیر تصدیق شدہ مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کروانے کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے پہلے ہی گائیڈ لائن جاری کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر