Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل نے اسمارٹ واچ کی نئی سیریز بھی متعارف کرادی

Now Reading:

ایپل نے اسمارٹ واچ کی نئی سیریز بھی متعارف کرادی

ایپل کمپنی کی جانب سے اسمارٹ واچز کی نئی سیریز متعارف کرادی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 14 ستمبر کو ایپل کمپنی کے ہونے والے ورچوئل تقریب میں آئی فون 13 کی سیریز کے بعد ایپل کی اسمارٹ واچز کی سیریز 7 بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

ایپل سیریز 7 کے 2 ورژن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں 41 ایم ایم اور 45 ایم ایم کے بڑے کیسز دیئے گئے ہیں جن میں زیادہ بڑی اور پائیدار اسکرینیں موجود ہیں۔

بڑے ڈسپپلے میں نئے واچ فیسز جیسے کاؤنٹر، موڈیولر ڈو اور ورلڈ ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ  یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

اس اسمارٹ واچ کی سیریز کے لئے  اسکرین پر خراشوں کی روک تھام کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس بھی ہے جس کو 50 میٹر گہرے پانی میں بھی تیراکی کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اسمارٹ واچ کے اندر نیا واچ او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جو 13 فیصد زیادہ تیز چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اسی طرح فل سوائپ بیسڈ کی بورڈ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے اور مختلف ورک آؤٹ موڈ بھی دیئے گئے ہیں۔ یہ اسمارٹ واچ نیند کے دوران سانس کی رفتار کو بھی ٹریک کرسکتی ہے۔

ایپل سیریز واچ آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 399 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر