Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ پر تصویر کی کوالٹی بہتر کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

Now Reading:

واٹس ایپ پر تصویر کی کوالٹی بہتر کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

واٹس ایپ دنیا میں  پیغامات کی ترسیلات کے حوالے سے سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا  ایپ ہے جس کا استعمال نہایت آسان ہے۔

اس کے ذریعے تصاویر، پیغامات، بہترین کوالٹی میں ویڈیو اور آڈیو کالز بھی کی جاتی ہیں ۔

لیکن واٹس ایپ پر بھیجی جانی والی تصاویر کی کوالٹی اکثر اوقات خراب ہوجاتی ہے لیکن پریشان نا ہو کیونکہ ہم آپ کو  کوالٹی خراب ہوئے بنا ہی بہترین کوالٹی  کی تصاویر شیئر کرسکتے ہیں۔

آئی فون صارفین:

آئی فون صارفین واٹس ایپ کو تصاویر اور ویڈیوز کو کمپریس کرنے سے روکنے کے لیے اپنی مطلوبہ تصویر یا ویڈیو منتخب کریں اور شیئر آپشنز میں جا کر ’سیو ٹو فائلز‘ (Save To Files)کا انتخاب کریں۔

Advertisement

سیو ٹو فائلز کا آپشن امیج سیٹنگز میں بالکل نیچے جا کر آپ کو مل جائے گا۔ اس کے بعد واٹس ایپ میں جا کر چیٹ اوپن کریں اور میڈیا اٹیچ کرنے کے لیے ڈاکیومنٹ کو منتخب کرتے ہوئے مطلوبہ ویڈیو یا تصویر اٹیچ کریں۔

اس طرح واٹس ایپ اسے کمپریس نہیں کرے گا اور اس کی کوالٹی متاثر نہیں ہو گی۔

اینڈرائیڈ صارفین:

اینڈرائیڈ صارفین اپنی تصویر کا نام تبدیل کرکے اس کے آخر میں .pdfلکھ کر اسے دوبار محفوظ کر لیں اور اب اس فائل کو اٹیچ کرکے دوسرے شخص کو بھیج دیں۔

اس سے یہ ہو گا کہ واٹس ایپ اس تصویر کو ڈاکیومنٹ سمجھے گا اور اسے کمپریس نہیں کرے گا۔ جب یہ فائل دوسرے شخص کو موصول ہو جائے گی تو وہ اس کا نام دوبار ایڈٹ کرکے آخر میںلکھا گیا .pdfہٹا کر اسے .jpgلکھ کر دوبارہ محفوظ کرے گا اور یوں یہ فائل واپس تصویر کے فارمیٹ میں آ جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر