
دنیا میں ایسا کون سا شخص ہے جو آئی فون کی خاصیت سے واقف نہیں ہے لیکن نوکیا بھی اپنی بہترین کوالٹی اور مضبوطی کے باعث جانا جاتا ہے۔
بات کی جائے آئی فون 13 سیریز کی تو کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ سیریز بہت پائیدار ہے کیونکہ اس سے پہلے آنے والی سیریز کافی نازک تھیں۔
لیکن نوکیا کا پہلا فون 3310 جو کہ حال ہی میں اضافی فیچرز کے ساتھ ری لانچ کیا گیا ہے وہ بھی اپنی مضبوطی کے لئے جانا جاتا رہا ہے۔
یہاں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر آئی فون 13 مضبوط ہے یا نوکیا 3310 تو اس کے لئے ایک تجربہ کیا یا ہے۔
ایک یوٹیوبر نے نوکیا 3310 اور آئی فون 13 پرو کے درمیان ڈراپ ٹیسٹ کیا جبکہ اس ٹیسٹ کے ذریعے خیرت انگیز طور پر یہ ثابت ہوا کہ آئی 13 پرو نوکیا 3310 کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے نوکیا 3310 کو 20 ویں منزل سے پھینکا گیا، جو کہ گرل سے ٹکرانے کے بعد کئی ٹکروں میں تقسیم ہوگیا تھا۔
جبکہ اس کے برعکس آئی فون کو 13 پرو کو 3 مرتبہ پھینکا گیا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر موبائل کی اسکرین کو صرف معمولی سا نقصان ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News