گزشتہ روز دنیا بھر میں 7 گھنٹے ماجی ویب سائٹس کی سروسز معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئیں ہیں۔
اس حوالے سے بانی فیس بک مارک زكربرگ کی جانب سے بیان جاری ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹے بعد بحال ہوگئیں ہیں۔
To the huge community of people and businesses around the world who depend on us: we’re sorry. We’ve been working hard to restore access to our apps and services and are happy to report they are coming back online now. Thank you for bearing with us.
Advertisement— Facebook (@Facebook) October 4, 2021
بانی فیس بک مارک زكربرگ نے کہا ہے کہ پریشانی کے لئے معذرت خواہ ہوں لیکن اب فیس بک، انسٹاگرام ،واٹس ایپ اور میسنجر بحال ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ آپ ان لوگوں کے ساتھ جڑے رہنے کے لئے ہماری خدمات پر انحصار کرتے ہیں جن کی آپ پرواہ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئیں تھیں جس کے باعث پاکستان سمیت واٹس ایپ اور فیس بک کے کروڑوں صارفین کو پیغام بھیجنے میں دشواری کا سامنا تھا۔
واٹس ایپ ڈاؤن کی وجہ سے پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس حوالے سے صارفین نے شکایت بھی کی تھی۔
صارف تمام مشکلات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکررہے تھے۔
دوسری جانب واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے لوگ کسی کے آن لائن ہونے کے آخری بار واٹس ایپ استعمال کرنے کے وقت کو دیکھنے سے بھی قاصر ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
