
سام سنگ کمپنی کی جانب سے ایک نئے اور بہتر فلیگ شپ فون کی تیاری پر کام جاری ہے جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آچکی ہے۔
سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے نئے فون ایس 22 کی سریز ہے جس میں ایس 22، ایس 22 الٹرا اور ایس 22 پلس شامل ہیں ۔
اس سیریز کے فونز میں نیا ایکسینوس 2200 پراسیسر اور اے ایم ڈی کا تیار کردہ جی پی یو ہوگا لیکن امریکا اور چین کے لیے سام سنگ کی جانب سے ان فونز کے اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر سے لیس ورژنز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اس سیریز میں شامل ایس 22 الٹرا کے حوالے کہا جارہا ہے کہ یہ اس سیریز کا سب سے بڑا فون ہوگا جس میں 6.8 انچ کی بڑی اسکرین دی جائے گی جو ممکنہ طور پر کیو ایچ ڈی پلس ڈائنامک امولیڈ ڈسپلے پر مشتمل پوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News