
آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
ایپل کمپنی کے اپنے صارفین کو بڑے نقصان سے بچانے کے لئے اسرائیلی کمپنی پر مقدمہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے این ایس او گروپ اور اس کی بنیادی کمپنی کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے تاکہ اسے ایپل کے صارفین کی نگرانی اور ہدف بنانے کے لیے جواب دہ ٹھہرایا جائے۔
ایپل نے عدالت سے این ایس او گروپ پر کسی بھی ایپل سافٹ ویئر، سروسز یا ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی لگانے کے لیے مستقل حکم نامہ مانگ لیا ہے۔
این ایس او گروپ ریاستی سرپرستی میں نگرانی کی جدید ترین ٹیکنالوجی بناتا ہے، اس کا انتہائی ٹارگٹڈ جاسوس سافٹ ویئر اپنے متاثرین کا سروے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ اسپائی ویئر iOS اور Android سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی حکومت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کو حال ہی میں بلیک لسٹ کیا ہے کیونکہ اس سافٹ ویئر کے ذریعے ان فونز میں موجود پیغامات، تصاویر، ای میلز، کالز کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فون کے کیمرے کو صارف کے علم میں لائے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News