
یوروپین اسپیس ایجنسی کا کہنا ہےکہ معروف خلائی ٹیلی اسکوپ ہبل کی جگہ لینے والی ناسا کی نئی ٹیلی اسکوپ کی لانچ ملتوی کردی گئی ہے۔التواء کی وجہ ٹیلی اسکوپ کو فرینچ گیانا کے اسپیس پورٹ پر پیش آنے والے حادثے میں ممکنہ نقصان کی جانچ پڑتال بتائی جا رہی ہے۔
پیرکےآخری پہر یروپین اسپیس ایجنسی نےایک بیان میں کہاکہ ٹیکنیشینز جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کر لانچ کےلیے راکٹ پر نصب کر رہے تھے جب ایک کلیمپ بینڈ کُھل گیا جس سے ٹیلی اسکوپ کو جھٹکا لگا۔
بیان کے مطابق نساسا کی سربراہی میں ایک ریویو بورڈ نے فوری جانچ پڑتال کی اور ٹیسٹ کیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ واقعےمیں ٹیلی اسکوپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے جس کے بعد ناسا اور مشن پارٹنرز کی جانب سے تازہ ترین صورتحال بتائی جائے گی۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیلی اسکوپ کو اب آریان 5 راکٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے۔ 18 دسمبر کو ہونے والی لانچنگ اب 22 دسمبر تک نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News