Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

Now Reading:

پیٹرول کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی بڑھتی چلی جارہی ہے جس کا اثر ضرورت کی ہر شے پر پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں بھی دیگر چیزوں کی طرح گاڑی کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا رجحان ہے۔

پاکستان بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی گاڑیوں کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سب سے سستی گاڑی بھی 12 لاکھ تک کی ہوگئی ہے۔

پاک سوزوکی کی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ اکسٹھ ہزار روپے کا اضافہ، نئی قیمت 12 لاکھ چوہتر ہزار روپے ہوگئی۔

آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 83 ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 17 لاکھ چار ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ تہتر ہزار کا اضافے کے بعد نئی قیمت پندرہ لاکھ آٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔

Advertisement

کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 2 لاکھ ستانوے ہزار کا اضافہ، نئی قیمت 22 لاکھ بہتر ہزار روپے، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ پچھتر ہزار روپے اضافہ، نئی قیمت 21 لاکھ پانچ ہزار روپے، ویگنار اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ چونسٹھ ہزار روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 20 لاکھ چوبیس ہزار روپے ہوچکی ہے۔

اسی طرح ویگنار وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ بیالیس ہزار روپے کا اضافہ،نئی قیمت 18 لاکھ باون ہزار روپے اور ویگنار وی ایکس آر کی قیمت میں 2 لاکھ تیس ہزار روپے کا اضافے سے نئی قیمت 17 لاکھ ساٹھ ہزار روپے ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر