Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی طالبہ نے اسلحہ اور منشیات پتہ لگانے والا آلہ بنالیا

Now Reading:

سعودی طالبہ نے اسلحہ اور منشیات پتہ لگانے والا آلہ بنالیا

سعودی عرب میں ایک 19 سالہ لڑکی نے ایسا آلہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے دُور سے ہی ہتھیاروں اور منشیات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس ایجاد کے ملکیتی حقوق کا سرکاری طور پر اندراج ہو گیا ہے۔

عسیر میں واقع شاہ خالد یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ نورہ الحدری نے ایک مقامی روزنامے کو بتایا کہ اس کا تیار کردہ آلہ ارڈینو میگا کنٹرولر سے لیس ہے۔ یہ جدید ترین اور درست ترین طریقے سے اسمگلنگ کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس ایجاد میں 4کے کیمرے بھی نصب ہیں۔ نورہ کے مطابق اس مفید آلے کو تیار کرنے میں اسے 4 برس کا عرصہ لگا۔

سعودی طالبہ نے مزید بتایا کہ اس ایجاد کا مقصد ممنوعہ اشیاء اور غیر قانونی اسلحے کا پتہ چلانے میں سیکورٹی اہل کاروں کی مدد کرنا ہے۔ یہ آلہ معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پر روک لگانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ نورہ کے مطابق اس منصوبے کے دوران میں اسے اپنے گھر والوں اور معلمات کی جانب سے مکمل سپورٹ حاصل رہی۔

نورہ نے بتایا کہ اس کی کم عمری اس ایجاد کو منظور کرانے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے کسی بھی ایجاد کو سرکاری طور پر منظور کرانے کے لیے کم از کم عمر 21 برس ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر