
خلاء میں موجود ہبل ٹیلی اسکوپ کو آپریٹ کرنےوالی ٹیموں اعلان کیا ہے کہ ہبل نے نظامِ شمسی کے باہری حصے کا سالانہ دورہ مکمل کرلیا۔
نظامِ شمسی کا باہری حصہ وہ حصہ ہے جس میں زمین سے کہیں زیادہ بڑے سیارے موجود ہیں جن میں مشتری(Jupiter)، زحل (Saturn)، یورینس اور نیپچون شامل ہیں۔
یہ سیارے دنیا کے مقابلے میں سورج سے بہت زیادہ فاصلے پرہیں اور یہ ہمارے سیارے جیسے نہیں ہیں۔
یہ سیارے انتہائی سرد گیسز ہائیڈروجن، ہیلیم، امونیا، میتھین اور دیگر کے مرکبوں سے بنے ہیں۔ یہ ٹھنڈی گیسز شدید گرم مراکز کے گرد ہوتی ہیں۔
ہبل ٹیم نے نوٹ کیا کہ ہر بار جب ٹیلی اسکوپ ان سیاروں پر نظر ڈالتی ہے، ان سیاروں کے موسم اور صورتحال کے متعلق حیران کن انکشافات ہوتے ہیں۔
اس برس کے مشاہدات میں مشتری کے خطِ استوا پر نئے طوفان دِکھے جس نے اس کا رنگ بدل دیا۔
محققین کے مطابق چار ستمبر کو لی گئی تصور میں خطِ استوا کا رنگ گہرا نارنگی ہے جو معمول کے مطابق نہیں ہے۔
پچھلے چند برسوں سے عموماً خطِ استوا سفید یا مٹی کے رنگ ہوتا ہے۔
ماہریِ فلکیات نے متعدد نئے طوفان نوٹ کیے جنہیں بارجز کہا جاتا ہے۔ انہیں بھنور کے طور پر بیان کیا جاتا ہے اور ان کے مختلف روپ ہوتے ہیں۔ کچھ طوفان تیز ہوتے ہیں جبکہ دیگر ہلکے پھلکے ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News