
انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کمپنی فیس بک نے حال ہی میں اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے میٹا کرلیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے ’میٹاورس‘ نامی ایک ایسی ٹیکنالوجی بنانے کے حوالے سے بات کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ کی دنیا کا مستقبل تصور کی جا رہی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی تیاری کے لئے کمپنی 10 ہزار افراد کی خدمات حاصل کریگی۔
میٹاورس کیا ہے؟
میٹاورس میں آپ ہر طرح کے ڈیجیٹل ماحول کو جوڑنے والی ورچوئل دنیا میں داخل ہوسکتے ہیں، اس کا احساس حقیقی دنیا کی طرح ہی ہوگا اور اس میں سرحدوں سے پرے اور لامحدود سماجی زندگی کا احساس ہوگا۔
سرمایہ کاروں اور بڑی ٹیک فرمز میں میٹاورس کے بارے میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اگر یہ انٹرنیٹ کا مستقبل ثابت ہوتا ہے تو کوئی بھی پیچھے نہیں رہنا چاہتا۔
فیس بک نے میٹاورس کی تعمیر کو اپنی بڑی ترجیحات میں سے ایک بنایا ہے۔ اس نے ورچوئل رئیلٹی میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، جس کی وجہ سے وہ حریفوں کے مقابلے میں سستا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News