
شیاؤمی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون کے کی تیاری کی خبریں سامنے آئی تھی جس کے حوالے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ رواں سال کے آخر یا پھر سال 2022 کے آغاز میں متعارف کرادیا جائیگا۔
اس فلیگ شپ فون کے حوالے سے سامنے آنے والی لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس فون میں 2 اسکرینز ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
فون میں اسنیپ ڈراگون 898 پراسیسر ہوگا جبکہ بیک پر اضافی اسکرین ممکنہ طور پر نوٹیفکیشنز وغیرہ کے لیے ہوگی۔
لیک میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرنٹ کیمرا اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔
لیک میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 200 واٹ کی حیران کن فاسٹ چارجنگ سپورٹ بیٹری کے ساتھ ہوگی۔
اتنی فاسٹ چارجنگ سپورٹ 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو محض 8 منٹ میں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ بہتر مین کیمرا دیا جائے گا جو 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگا۔
شیاؤمی 12 میں زیادہ بڑی بیٹری ہوگی جبکہ اسکرین ٹو باڈی ریشو بھی بہتر بنایا جائے گا اور سیلفی کیمرے کے لیے پنچ ہول کا حجم مختصر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News