Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپو نے رینو سیریز 7 کے 3 نئے فون متعارف کرادیئے

Now Reading:

اوپو نے رینو سیریز 7 کے 3 نئے فون متعارف کرادیئے
رینو سیریز 7

اوپو کمپنی کی جانب سے رینو سیریز 7 کے 3 نئے فون مارکیٹ میں فروحت کے لئے پیش کردیئے گئے ہیں جس میں صارفین کے لئے بہترین فیچرز موجود ہونگے۔

 رینو سیریز 7 کے تین نئے فونز میں  رینو 7 فائیو جی، رینو 7 پرو 5 جی اور رینو 7 ایس ای 5 جی  ماہ دسمبر سے صارفین کو فروحت کئے جائینگے۔

 رینو 7 فائیو جی:

اس فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے  جو کہ 60 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون کے بیک پر 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔

Advertisement

اس فون کی قیمت 2699 یوآن (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ہوگا۔

رینو 7 ایس ای 5 جی:

یہ اس سیریز کا سب سے سستا فون ہے جس میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری ہی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

رینو 7 ایس ای میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2399 یوآن (65 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement

رینو 7 پرو 5 جی:

یہ اس سیریز کا بہترین فون ہے جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے اور سونی آئی ایم ایکس 709 سنسر پر مشتمل 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوگا۔

8 جی بی ریم والا ماڈل 3699 یوآن (ایک لاکھ ایک ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم والا فون 3999 یوآن (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر