Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارکر سولر پروب نے دو ریکارڈ بنالیے

Now Reading:

پارکر سولر پروب نے دو ریکارڈ بنالیے

ناسا کے پارکر سولر پروب نے سورج کے قریب اپنی 10ویں پرواز کے دوران دو نئے ریکارڈ بنا لیے۔

ڈیلی میل کے مطابق اس پرواز کے دوران پارکر پروب اور سورج کے درمیان صرف 85 لاکھ کلومیٹرز کا فاصلہ تھا۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی مشن سورج کے اتنا قریب سےگزرا ہو۔

دوسرا ریکارڈ رفتار کا بنا۔ پروب نے اس سفر میں پانچ لاکھ 86 ہزار 864 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کیا۔

یعنی اگر اس رفتار سے زمین سے چاند کی جانب جایا جائے تو تین دن کے سفر میں صرف ایک گھنٹے تک کا وقت درکار ہو۔

یہ دونوں ریکارڈ پروب کے 21 نومبر کو سورج کی جانب کیے گئے 10ویں سفر میں بنے۔

Advertisement

پارکر سولر پروب پروجیکٹ سائنٹسٹ نور راؤفافی کے مطابق اس گزر میں سورج کے قریب توقع سے زیادہ گرد دیکھی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سورج کے اندرونی خطوں کے متعلق ہماری سمجھ کو بہتر کر رہا ہے۔ ہمیں اس کے ماحول کے متعلق بتارہا ہے جس سے ہم ناآشنا تھے۔

پروب کو تپش اور شعاؤں سے بچانے کےلیے اعلیٰ حفاظتی شیلڈز لگی ہوئی ہیں۔لیکن اب بھی شمسی شعاؤں سے بننے والے الیکٹرک چارج سے اُسے نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔لہٰذا اس کا مدار اتنا بیضوی ہے کہ سورج کے قریب سے گزرنے کے بعد اِسے ٹھیک ہونے اور ریکارڈ کیا ہوا ڈیٹا زمین پر بھیجنے کا موقع مل جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر