Advertisement
Advertisement
Advertisement

18 جی بی ریم سے لیس پہلا اسمارٹ فون متعارف

Now Reading:

18 جی بی ریم سے لیس پہلا اسمارٹ فون متعارف

زی ٹی ای کمپنی کی جانب سے 18 جی بی ریم سے لیس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے جو کہ  ایکسون 30 الٹرا کا اسپیشل ایرو اسپیس ایڈیشن کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔

اس فون میں ایک ٹی بی اسٹوریج دی گئی ہے اور ورچوئل ریم کی بدولت یہ مجموعی طور پر 20 جی بی ریم کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

فون میں  6.67 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم یہ ڈسپلے 90 اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ موڈ سے بھی لیس ہے۔

اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ ہے جو 4 کیمروں پر مشتمل ہے اور 4 میں سے 3 کیمرے 64 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے، یعنی مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں او آئی ایس اور ایف 1.6 آپرچر موجود ہے۔

دوسرا 64 میگا پکسل کیمرا کچھ بڑے لینس کے ساتھ ہے جبکہ تیسرا 64 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

Advertisement

چوتھا کیمرا 8 میگا پکسل پیری اسکوپ سنسر کے ساتھ ہے۔ جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

 یہ زی ٹی ای کا پہلا ایسا فون نہیں، اس سے پہلے وہ ایکسون 30 فائیو جی کی 12 جی بی ریم کے ساتھ 8 جی بی ورچوئل ریم کی سہولت بھی فراہم کرچکی ہے۔

اس نئے فون کو پیش کرنے کا مقصد چین کی اسپیس ایجنسی کی مختلف کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر