 
                                                                              معروف چینی کمپنی کی جانب سے ایک ایسا موبائل فون متعارف کرایا جائیگا جس کا سیلفی کیمرا نمایاں خصوصیات کا حامل ہوگا۔
ویوو کمپنی کی جانب سے نیا اسمارٹ فون وی 23 ای میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہے جس میں 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا شامل کیا گیا ہے۔
وی 23 ای میں 4030 ایم اے ایچ کی بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا۔
اس کے علاوہ چہرے سے ڈیوائس ان لاک کرنے کا آپشن بھی ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے، مگر ہیڈ فون جیک ڈیوائس کا حصہ نہیں۔
لیک کے مطابق یہ فون 435 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا مگر ابھی اس کے متعارف کرانے کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 