
فضلے کا صفر اخراج کرنے والے دنیا کے پہلے بجلی سے چلنے والے کارگو بحری جہاز کو ناروے میں متعارف کرا دیا گیا۔ یہ چھوٹا لیکن انتہائی حوصلہ افزا قدم ہے جو ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوسکے گا۔
یارا برکلینڈ نامی اس جہاز سےٹرکوں کےفی سال 40ہزارسفروں میں کمی آئے گی جنہیں ڈیزل سے چلایا جاتا ہے۔
جیسے جیسے دنیا ترقی کررہی ہے سائنس دانوں کی جانب سے نت نئی اشیاء متعارف کرائی جارہی ہے جو انسانی امور کی انجام دہی میں جہاں آسانی پیدا کر رہی ہیں وہیں ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کا بھی بڑا سبب بن رہی ہیں۔
سائنس دانوں نے انہی مسائل کو دیکھتے ہوئے خود مختار اور بجلی سے چلنے والی کار، ریل اور بسیں متعارف کرائی لیکن اب سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا برقی بحری جہاز متعارف کرایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خود مختار کارگو جہاز میری ٹائم انڈسٹری کے آب و ہوا کے منفی اثرات کو کم کرنے کی جانب ایک چھوٹا لیکن حوصلہ افزا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
80 میٹر لمبا اور 32ہزار ٹن وزنی یہ جہاز جلد اپنا دوسال کا آزمائشی آپریشنل دورانیہ شروع کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News