
شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو کی جانب سے صرف 59 منت میں مکمل چارج ہونے والا نیا مڈرینج فون متعارف کرادیا گیا ہے۔
یہ فون کمپنی کی ایم سیریز سے ہے جسے ایم 4 پرو کا نام دیا گیا ہے جو کہ 5جی فون ہے اور اسے دیگر فون سے بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ صفر سے 100 فیصد چارجنگ 59 منٹ میں ہوجائے گی۔
صرف 10 منٹ چارج کرنا لگ بھگ ڈھائی گھنٹے ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ ہیڈ فون جیک موجود ہے اور اسٹیریو اسپیکرز بھی فون میں دیئے گئے ہیں۔
6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے اس فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کو پاور بٹن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فون 11 نومبر سے عالمی سطح پر دتسیاب ہوگا جس کی قیمت (6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے بیس ماڈل) 250 یورو (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News