Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کی جانب سے بھیجا گیا نیا ڈاکنگ موڈیول اسپیس اسٹیشن سے جُڑ گیا

Now Reading:

روس کی جانب سے بھیجا گیا نیا ڈاکنگ موڈیول اسپیس اسٹیشن سے جُڑ گیا

روس کی جانب سے خلاء میں بھیجا گیا نیا ڈاکنگ موڈیول دو دن کے خلائی سفر کے بعد انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے کامیابی کے ساتھ جُڑ گیا۔

اے پی نیوز کے مطابق پریشال نامی دائرہ نما موڈیول ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بچ کر انیس منٹ پر اسٹیشن سے جڑا۔ نیا چھ ڈاکنگ پورٹس والا موڈیول مستقبل میں اسٹیشن کے روسی حصے کو ممکنہ پھیلاؤ میں مدد دے گا۔

اس موڈیول کو نئی روسی نوکا(سائنس) لیبارٹری کی ڈاکنگ پورٹ کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

نئے موڈیول کو خلاء میں لے جانے کےلیے بدھ کے روز روسی راکٹ سویُوز نے قزاقستان کے شہر بیکنور سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 6 منٹ پر پرواز بھری تھی۔

نئے موڈیول کو لے کر جانے کے ساتھ 700 کلو کے مختلف کارگو کو اسپیس اسٹیشن پر پہنچانا تھا اور ایئر کرافٹ کی واپسی 22 دسمبر کو متوقع ہے۔

Advertisement

نئے موڈیول پر سویُوز اسپیس کرافٹ کی پہلی ڈاکنگ 18 مارچ 2022 میں متوقع ہے۔ جس میں روس کے تین خلاء باز ہوں گے۔

اس ہفتے کے شروع میں اسٹیشن میں موجود روسی عملے نے پِرشال کے آمد کی مشقوں کی ابتداء کی۔ جس میں آٹومیٹک سسٹم فیل ہوجانے کی صورت مین مینوئل کنٹرولز کا استعمال شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف
جُھنڈ کیساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی
ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر