سوشل میڈیا اور موبائل میسیجنگ کی ‘ایپ’ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس میں اب واٹس ایپ پر میسجز پر جواب دیئے بغیر ہی اپنے جذبات کا اظہار کیا جائیگا۔
اس حوالے سے واٹس ایپ کے متعلق آگاہ کرنے والی سائٹ ’ویب بیٹا انفو‘ نے بتایا ہے کہ ایپلیکشن میں فیس بک کی طرح میسج ری ایکشن کے فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.21.24.8: what’s new?
WhatsApp is working on a way to manage reaction notifications in chats and groups, planned to be released in a future update.https://t.co/O05e5piXyz
— WABetaInfo (@WABetaInfo) November 19, 2021
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے ری ایکشنز کے لیے کتنے ایموجیز واٹس ایپ میں دستیاب ہوں گے اس بارے میں کوئی تفصیلات مہیا نہیں کی گئی ہیں۔
تاہم واٹس ایپ میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے اور رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

صارفین کو سیٹنگز میں نوٹیفکیشن مینیو میں جاکر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر تکنیکی صورتحال کی پیشن نظر اس فیچر پر کام جاری ہے جبکہ یہ کچھ صارفین کو ٹیسٹ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو پہلے آئی او ایس بیٹا ورژن میں دیا گیا تھا اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فراہم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
