Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرقِ وسطیٰ میں 2025 تک اڑنے والی گاڑیاں متعارف کرائے جانے کا اماکان

Now Reading:

مشرقِ وسطیٰ میں 2025 تک اڑنے والی گاڑیاں متعارف کرائے جانے کا اماکان

رولز رائس اور ورٹیکل ایروسپیس کے حکام نے کہا ہے کہ وہ 2025 تک اُڑنے والی گاڑیاں متعارف کروائیں گے اور مشرق وسطیٰ اس کےلیے آئیڈیل مارکیٹ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کمپنیاں ورٹیکل ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا ایئرکرافٹ وی اے ایکس فور تیار کر رہی ہیں جو دھوان نہ چھوڑنے والے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

ورٹیکل ایروسپیس کے پاور سپلائی کے سربراہ لارنس بلیکلے نے کہا کہ ’ہم 2025 تک 50 ایئر کرافٹس متعارف کرائیں گے اور اس دہائی کے آخر تک ہمارا ہزاروں ایئر کرافٹس تیار کرنے کا ہدف ہے۔‘

دونوں کمپنیوں نے یہ ایئر کرافٹ مشرق وسطیٰ میں متعارف کروانے پر اتفاق کیا ہے، لیکن سب سے پہلے ان کا کمرشل استعمال امریکا میں کیا جائے گا۔

لارنس بلیکلے نے تصدیق کی کہ وہ اپنے ایئرکرافٹس  کے لیے نیوم اور علاقائی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور کہا کہ ’ہم پرانی مارکیٹس کی جگہ نئی مارکیٹوں پر توجہ دے رہے ہیں۔‘

Advertisement

رولز رائس کے گیبریل تیوفولی نے کہا کہ اگر انفراسڑکچر کو دیکھا جائے تو مشرق وسطیٰ کو اپنے ماحول کی وجہ سے برتری حاصل ہے۔

’آپ جہاں چاہیں ورٹیکل ایئر پورٹس بنا سکتے ہیں، کیونکہ وہاں بہت سی اضافی زمین ہے۔‘

’پرانے براعظموں کے برعکس ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم اپنی مرضی سے انفراسٹرکچر تعمیر کر سکیں۔‘

رولز رائس الیکڑیکل کے سربراہ راب واٹسن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی اربن ایئر موبیلٹی کے بارے میں ویژن کمپنی کو جدید ٹرانسپورٹیشن میں سرمایہ کاری میں مدد دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر