Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمازون کا رواں برس کے آخر تک پلاسٹک کا استعمال کم کرنے کا اعلان

Now Reading:

ایمازون کا رواں برس کے آخر تک پلاسٹک کا استعمال کم کرنے کا اعلان

آن لائن سامان فروخت کرنے والے امریکی ادارے ایمازون نے رواں برس کے آخر تک جرمنی میں سامان کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق ایمازون کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی جگہ کاغذ کے تھیلے یا بیگز کو استعمال میں لایا جائے گا جب کہ بڑے سامان کو گتے کے ڈبوں میں مناسب انداز میں پیک کر کے روانہ کیا جائے گا۔

یہ بات اہم ہے کہ امریکی ادارہ ایمازون پلاسٹک کے استعمال میں کمی ضرور لائے گا لیکن مکمل استعمال کو ترک نہیں کرے گا۔

اس حوالےسےبتایا گیا کہ ببل ریپ پلاسٹک کا استعمال اس لیے کیا جائے گا تا کہ شیشے یا ٹوٹ جانے والے سامان کو پیکنگ میں مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ایمازون اس وقت جرمنی میں آن لائن سامان فروخت کےکاروبار پر چھائی ہوئی ہے اوراس پر ماحول دوست تنظیمیں مسلسل تنقید جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے جرمنی میں پلاسٹک کوڑے میں ایمازون کا کردار اہم ہے اور پلاسٹک کا بے دریغ استعمال کر کے یہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں ایک ماحول دوست گروپ اوشنا نےاپنی رپورٹ میں واضح کیا تھا کہ ایمازون کی پیکنگ میں استعمال ہونے والا قریب 11 ہزار ٹن پلاسٹک ادریاؤں اور سمندروں میں جا کر گرتا ہے۔

اوشنا گروپ کی اس رپورٹ کو ایمزون نے اعداد کی غلط جمع تفریق قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر