کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کا بڑھتا ہوا رجحان اب جنون کی کیفیت اختیار کر چکا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے کاروبارمیں 221 ملین انسان شامل ہیں۔
طبی ادارے کے مطابق اس ڈیجیٹل نشے میں مبتلا ہونے والے افراد زیادہ تر مرد حضرات ہیں کیونکہ خواتین کو ایسی کرنسیوں کے کاروبار کا شوق کم ہوتا ہے۔
چین کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی میں لین دین پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے صارفین کے اثاثوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
چین کے مرکزی پیپلز بینک کے اعلان میں واضح کیا گیا کہ ملکی اقتصادی اور مالیاتی نظام میں انتشار کا باعث بننے والا کوئی بھی کاروبار یا عمل قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا اور ایسی تمام سرگرمیاں یقینی اور فوری طور پر خلاف قانون قرار دی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
