
دنیا کا سستا ترین ڈوئل سم 4جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا گیا ہے جو کہ 4 نومبر سے آن لائن اور ریٹیل شراکت داروں کے پاس دستیاب ہوگا۔
یہ فون گوگل اور ریلائنس جیو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جس کا اعلان جون 2021 میں کیا گیا تھا ۔
اس فون میں ریڈ الاؤڈ اور لینگوئج ٹرانسلیشن جیسے فیچر آن اسکرین ٹیکسٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔
فون کا کیمرا اسنیپ چیٹس لینسز سے لیس ہے جبکہ وائس فرسٹ فیچرز بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔
فون میں 5.45 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے کورننگ گلاس 3 پروٹیکشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر 13 میگا پکسل ایچ ڈی آر سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 8 میگا پکسل کیمرا سیلفی کے لیے دیا گیا ہے۔
3500 ایم اے ایچ بیٹری، کوالکوم کا کواڈ کور کیو ایم 215 پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج فون میں موجود ہے، اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
یہ ڈوئل سم فون ہے جس کی قیمت 87 ڈالرز (لگ بھگ 15 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News