Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک نے گروپ ایڈمنز کو بھی کمانے کا موقع دے دیا

Now Reading:

فیس بک نے گروپ ایڈمنز کو بھی کمانے کا موقع دے دیا

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بنائے جانے والے نئے قوائد سے اب گروپس ایڈمنز کو بھی کمانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے فیس بک نے مونیٹائزیشن کے نام سے ایک ٹول متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے گروپ ایڈمن اشتہارات کے ذریعے کمائی کو یقینی بنا سکیں گے۔

فیس بک گروپ ایڈمن کی جانب سے شمولیت اختیار کرنے والے صارفین کے لیے ماہانہ، سالانہ یا ایک بار فیس مقرر کی جائے گی، جوائن کرنے کے لیے صارف کو پیسے ادا کرنا ہوں گے جو سسٹم کے تحت ایڈمنز میں برابر تقسیم ہوں گے۔

علاوہ ازیں فیس بک نے گروپس میں کمیونٹی شاپس کا ٹول بھی شامل کرنے کا اعلان کیا، جس کی مدد سے ایڈمنز مختلف اشیا فروخت کرسکیں گے یا وہ کسی پروجیکٹ کے حوالے سے پیسے جمع کرسکیں گے۔

فیس بک کی جانب سے جمعرات کو کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نئے ٹولز کے ذریعے گروپ ایڈمنز نہ صرف مخصوص فیچرز کو استعمال کر سکیں گے بلکہ اس کے ذریعے اپنی کیمونٹی کو بھی مزید متحرک بنا سکیں گے۔

Advertisement

فیس بک کے مطابق مستقبل میں ایڈمنز گروپ میں شامل صارفین کو’انسائٹ فل، اپ لفٹنگ یا فن‘ جیسے ’کیمونٹی ایوارڈز‘ بھی دے سکیں گے،  یہ ایوارڈز انگیجمنٹ بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پوسٹ کو مزید نمایاں کریں گے۔

خیال رہے کہ  فیس بک انتظامیہ کی جانب سے یہ فیچر فی الحال آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر