صارفین کو ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرنے کے حوالے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مختلف ممالک میں سوشل میڈیا صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز استعمال کرنے میں مشکلات پیش آئی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز ڈاؤن ہوگئیں ہیں جس کی وجہ سے ان کو استعمال کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔
We’re aware some of you are having trouble accessing our messaging apps at the moment. We’re working to fix things as quickly as possible. Sorry for any inconvenience, and hang tight! #instagramdown
Advertisement— Instagram Comms (@InstagramComms) November 3, 2021
تاہم پاکستان میں ابھی تک مذکورہ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی سروسز متاثر ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دنیا بھر میں فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز تقریبا 7 گھنٹےمعطل رہی تھیں جس کی وجہ سے فیس بک کےاربوں صارفین متاثرہوئےتھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
