Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاپ کارن سے بننے والا ماحول دوست پولیسٹرین(تھرموکول) ایجاد

Now Reading:

پاپ کارن سے بننے والا ماحول دوست پولیسٹرین(تھرموکول) ایجاد

جرمن سائنسدانوں نے 10سالہ تحقیق کے بعد ایک پاپ کارن سے بننے والا  ماحول دوست پولیسٹرین(تھرموکول) ایجاد کرلیا۔

پاپ کارن سے پولیسٹرین(تھرموکول)بنانے کا خیال گوٹنجن، جرمنی کی جارج آگست یونیورسٹی کے پروفیسر علی رضا خرازیپور کو آج سے 10 سال پہلے آیا جب انہوں نے فلم دیکھتے دوران پاپ کارن کا ایک تھیلا خریدا۔

اس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے اور بالآخر وہ پاپ کارن کے استعمال سے ایسا تھرموکول (ایکسپینڈڈ پولی اسٹائرین یا ای پی ایس) فوم بنانے میں کامیاب ہوگئے جو کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔

پاپ کارن سے پولیسٹرین(تھرموکول)بنانے کےلیے سب سے پہلے مکئی کے دانوں کو مشین کے ذریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے اور پھر زبردست دباؤ والی بھاپ میں رکھ کر انہیں پاپ کارن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

اگلے مرحلے میں ایک نباتاتی پروٹین سے تیار کردہ گوند (بونڈنگ ایجنٹ) استعمال کرتے ہوئے پاپ کارن کے ان ٹکڑوں کو آپس میں مضبوطی سے جوڑ کر ایک سانچے میں اچھی طرح دبا کر مطلوبہ شکل دی گئی۔

Advertisement

گوند کے مضبوطی سے اپنی جگہ پر جم جانے کے بعد اس تیار شدہ ’پاپ کارن تھرموکول‘ کو سانچے سے باہر نکال کر مطلوبہ مقصد میں استعمال کرلیا گیا۔

یونیورسٹی پریس ریلیز کے مطابق، پاپ کارن سے بنایا گیا پولیسٹرین، روایتی تھرموکول کے مقابلے میں زیادہ حرارت روکتا ہے جبکہ یہ آسانی سے آگ بھی نہیں پکڑتا۔

اس کے علاوہ  ایک بار استعمال ہوجانے کے بعد اسے ٹکڑے ٹکڑے کرکے دوبارہ استعمال کےلیے تیار کیا جاسکتا ہے جبکہ زمین میں دفن کرنے پر یہ خودبخود ہی گل کر ختم ہوجاتا ہے۔

علاوہ ازیں اس سے بایوگیس بھی بنائی جاسکتی ہے اور اس کے استعمال شدہ ٹکڑے جانوروں کے چارے کے طور پر بھی محفوظ پائے گئے ہیں۔ البتہ پریس ریلیز میں انسانوں کے حوالے سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔

پروفیسر علی رضا کا کہنا ہے کہ مکئی کے دانوں کے علاوہ بھٹّے کی باقیات بھی اس تھرموکول کی تیاری میں استعمال کی جاسکتی ہیں، یعنی اس کی صنعتی پیداوار سے مکئی کی خوردنی فصل پر بھی دباؤ نہیں پڑے گا۔

صنعتی پیمانے پر ’پاپ کارن تھرموکول‘ کی تیاری کےلیے جارج آگسٹ یونیورسٹی اور جرمنی کے باخل گروپ میں بھی ایک معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت اس سے عمارتوں کو حرارت سے بچانے والی پرت یعنی انسولیشن تیار کی جائے گی۔

Advertisement

امید ہے کہ مستقبل میں پاپ کارن سے بنا ہوا یہی تھرموکول گھریلو استعمال کی مصنوعات، کھیلوں کے ساز و سامان اور ہلکے پھلکے آٹوپارٹس کی پیکیجنگ میں بھی اپنے لیے جگہ بنا لے گا۔

پروفیسر علی رضا کا کہنا تھا ’میرا خیال ہے کہ صاف ستھرے اور پلاسٹک سے پاک ماحول کےلیے میری جانب سے، ایک سائنسدان کی حیثیت سے، ایک اہم خدمت ہے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر