
واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے لئےایک اانوکھے فیچر متعارف کروانے کی تیاری شروع کردی ہے جس میں صارفین عام تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کا شمار ایسی ایپلیکیشن میں ہوتا جس کے صارفین کی تعداد دو ارب سے زائد ہے اور وہ ان کے لئے آئے دن نئے اور بہترین فیچر متعارف کرواتے رہتے ہیں۔
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات دینے اور انہیں ٹیکنالوجی کی جہتوں سے آگا ہ کرنے کے لئے ایک مزیدار فیچر متعارف کرونے جارہا ہے جس میں صارفین اپنی مرضی کی تصویر کو کسی بھی اسٹیکر میں بدل سکتے ہیں۔
اس فیچر سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے آپ کو چیٹ ونڈوز میں اٹیچمینٹ پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں پر موجود اپنےمن پسند اسٹیکر کا انتخاب کرکے پھر اپنی من پسند تصویر اپ لوڈ کریں تو وہ اسٹیکر کی شکل میں سامنے آجائے گی۔
اس فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اپ لوڈ ہو نے کے بعد اس اسٹیکر کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کیا جاسکے گا جیسے کوئی تحریر لکھنا ہو، پس منظر کو تبدیل کرنا یا ختم کرنا، ساتھ ہی دیگر واٹس ایپ اسٹیکرز اور ایموجی کو ان کا حصہ بنایا جاسکے گا۔
دیکھاجائے تو واٹس ایپ میں اسٹیکر بنانا کوئی نئی جدت نہیں ہے کیونکہ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈوائسز میں موجود ہے، لیکن یہ ویب ورژن استعمال کرنے والوں کے یقیناً ایک کار آمد فیچر ثابت ہوگا، اس طرح بڑی اسکرین پر تصااویر کو ایڈٹ کرنا اور بھی سہل ہو جائے گا۔
اس فیچر سے ویب ورژن استعمال کرنے والے آئندہ ہفتے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News