Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناسا خلائی مواصلاتی نظام کی رفتار بڑھانے کےلیے تیار

Now Reading:

ناسا خلائی مواصلاتی نظام کی رفتار بڑھانے کےلیے تیار

ناسا خلاء میں لیزر ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ کےلیے تیار ہے۔ اس مشن کا مقصد خلائی مواصلات کی رفتار کو بڑھانا ہے۔

لیزر کمیونیکیشن رِیلے ڈیمونسٹریشن(ایل سی آر ڈی) دو برس کی تاخیر کے بعد 4 دسمبر کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی امریکی محکمہ دفاع کے تحت ہونے والے اسپیس ٹیسٹ پروگرام سیٹلائیٹ-6 میں یونائیٹڈ لانچ ایلائنس ایٹلس 5 راکٹ کے ذریعے بھیجی جائے گی۔

اس مشن کی لانچ فلوریڈا کے کیپ کینیورل فورس اسٹیشن سے متوقع ہے۔

محققین کے مطابق تاخیر کے باوجود ایل سی آر ڈی مشن صحیح وقت پر لانچ کیا جارہا ہے جو آرٹیمس مشن کےلیے سود مند ہوگا جس مین  2025 میں چاند پرخلاء بازوں کو بھیجا جائے گا۔

ناسا کے مطابق لیزر ٹیکنالوجی خلاء سے دنیا میں ریڈیو فریکوئنسیز کے مقابلے میں 10 سے 100 گُنا زیادہ ڈیٹا بھیج سکے گی۔

Advertisement

ناسا کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ اگر مشن نے لیزر کا استعمال شروع کردیا تو یہ اسپیکٹرم میں ریڈیو فریکوئنسی کے ہجوم کو روکے گی۔

ناسا نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ ایل آر سی ڈی ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی۔

اسپیکٹرم میں ریڈیو فریکوئنسی کا ہجوم بڑھنے میں تب سے تیزی آئی ہے جب سے زمین کے مدار کی نچلی سطح پر سیٹلائیٹس کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر