
ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایئرکنڈیشنر کے طور پر کام کرنے والے مگ کی ایجاد کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس ایجاد کو اے سی مگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ایک عام مگ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اس میں بیٹری لگانے سے یہ دستی ایئرکنڈیشنر کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔
اس مگ میں کئی چینل سے سرد ہوا باہر خارج ہوتی ہے اور اطراف کے ماحول کی گرمی سات درجے سینٹی گریڈ تک کم کرسکتی ہے۔
اس مگ پر ایک بٹن بھی موجود ہے جس کی مدد سے ٹھنڈی ہوا خارج ہوتی ہے اور اس کی رفتار تین میٹر فی سیکنڈ ہے۔
یہ مگ مکمل طور پر واٹر پروف بھی ہے اور اسے کسی بھی پاوربنک، یا چارجر سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
اس مگ میں نصف لیٹر سے زائد مشروب یعنی 600 ملی لیٹر بھرکر رکھا جاسکتا ہے اور 2600 ایم اے ایچ بیٹری کی بدولت اے سی مگ 40 منٹ تک ہوا فراہم کرتا رہتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ مگ ابھی یہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کی تعارفی قیمت 70 ڈالر رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News