Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسلا ایپلیکیشن میں مسئلہ، ڈرائیور اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے

Now Reading:

ٹیسلا ایپلیکیشن میں مسئلہ، ڈرائیور اپنی گاڑیوں میں پھنس گئے

ٹیسلا گاڑیاں چلانے والے ڈرائیور کمپنی کی ایپلیکیشن میں مسئلہ آنے کی وجہ سے گاڑیوں میں بند ہوگئے۔

امریکا میں الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا کے صارفین کو اس وقت ایک بڑا دھچکہ لگا جب اچانک ان کی گاڑیاں بند ہو گئیں۔

بی بی سی کے مطابق ٹیسلا کے دنیا بھر سے صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایت کی کہ جس موبائل ایپ کے ذریعے وہ گاڑی کھولتے اور اسے اسٹارٹ کرتے ہیں اس میں خرابی کے باعث وہ اپنی گاڑی کھول ہی نہیں پا رہے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کی ایپ اس گاڑی کی چابی کے طور پر کام کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جنوبی کوریا سے ایک صارف کی جانب سے اس شکایت کے بعد کمپنی کے مالک اور چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جواب دیا کہ وہ خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

ٹیسلا استعمال کرنے والے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’میں گھر سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر پھنس گیا ہوں کیوںکہ میں تو عام طور پر اپنے فون سے ایپ کے ذریعے ہی گاڑی اسٹارٹ کرتا ہوں۔‘

دنیا بھر سے کم و بیش پانچ سو افراد نے ایسی ہی شکایت کی۔

ڈاون ڈیٹیکٹر نامی ٹریکنگ کمپنی کے مطابق صارفین کو تقریبا پانچ گھنٹے تک اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹیسلا کی ایپ نے کام کرنا شروع کیا۔

اس بڑے بریک ڈاون کے واقعے کے بعد ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے صارفین سے معافی مانگتے ہوئے بیان دیا کہ ان کی کمپنی ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر