Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں نئی عمارتوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس ضروری قرار

Now Reading:

برطانیہ میں نئی عمارتوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس ضروری قرار

برطانیہ میں نئے قانون کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔

غیل ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن نئے قانون کا اعلان کریں گے جس کے تحت اگلے سال سے نئی عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔

بیان کے مطابق قانون کے تحت سال 2030  تک برطانیہ میں ہر سال 145 ہزار اضافی چارج پوائنٹس لگائے جائیں گے، تب تک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت بھی بند ہو جائے گی۔

الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے نئے گھروں اور غیر رہائشی عمارتوں جیسے دفاتر اور سپر مارکیٹس میں چارجنگ پوائنٹس نصب کیے جائیں گے۔ یہ قانون ان عمارتوں پر بھی نافذ ہوگا جنہیں مرمت کیا جا رہا ہے تاکہ 10 سے زیادہ پاکنگ ایریاز بنائے جا سکیں۔

گزشتہ ماہ برطانوی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی ’نیٹ زیرو اسٹریٹیجی‘ پالیسی کا ایک نقطہ یہ بھی ہے کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی کو آسان بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر