Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرسیڈیز-بینز نے چین سے تقریباً 12ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

Now Reading:

مرسیڈیز-بینز نے چین سے تقریباً 12ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں

جرمن کار ساز کمپنی مرسیڈیز -بینز نے حفاظتی انتظامات میں نقص کے باعث چین میں بھیجی گئیں11 ہزار997  ایس کلاس گاڑیاں واپس منگوانے کا عمل شروع کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق  چین سے مجموعی طور پر حفاظتی خدشات کے باعث 11 ہزار 997 ایس کلاس گاڑیاں واپس منگوائی جا رہی ہیں۔

مرسیڈ-یز بینز نے  9 جون 2021 سے 6 جولائی 2021 کے درمیان تیار کردہ 755 درآمدی گاڑیاں، 7 اکتوبر 2020 سے 11 فروری 2021 کے درمیان تیار کردہ 118 درآمدی کاریں اور 3 اگست 2020 سے 15 مارچ 2021 کے درمیان تیار کردہ 11 ہزار 124 درآمدی گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین کھیپوں کو اس لیے واپس منگوایا جا رہا ہے تاکہ ان میں سامنے آنے والے نقائص کو دور کیا جاسکے۔

جو گاڑیاں 9 جون 2021 سے 6 جولائی 2021 کے دوران چین بھیجی گئیں ان کے فیول ٹینک میں خرابی ہے۔ 7 اکتوبر 2020 سے 11 فروری 2021 تک اور  3 اگست 2020 سے 15 مارچ 2021 کے دوران درآمد کی گئی گاڑیوں میں مسافر نشست کے پاؤں کی طرف کچھ خرابی ہے جس کے باعث گاڑی میں آگ لگ سکتی ہے اور ایئر بیگز کھلنے میں بھی مسائل آسکتے ہیں۔

Advertisement

کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں میں موجودخرابیاں دور کرنے کے بعد انہیں واپس مالکان کے حوالے کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر