
فیس بک کی جانب سے نیوزفیڈ میں جلد ہی نئی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں صارفین کو پہلے سے زیادہ کنٹرول دیا جائیگا۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک کے نیوز فیڈ میں کی جانے والی تبدیلیوں کی مدد سے صارفین اپنی ترجیحات کو ایڈجسٹ کرسکیں گے۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نیوز فیڈ سے متعلق نئی تبدیلیاں فی الحال تجرباتی مراحل میں ہیں جو کہ جلد ہی صارفین کے لئے موجود ہونگی۔
اس کی مدد سے وہ ایسے مواد کی مقدار کم یا زیادہ کرسکیں گے جو کسی مخصوص دوست، گروپ، گھر کے فرد اور پیجز کی جانب سے شیئر کیا جاتا ہے۔
نیوزفیڈ میں مختلف سیٹنگز جیسے فیورٹس، ان فالو اور ری کنکٹ آپشنز وغیرہ اس عمل کا حصہ ہوں گے، اس کی آزمائش بھی محدود صارفین میں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News